۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
حجت الاسلام حسین ایزدی

حوزہ/ انہوں نے اپنی گفتگو میں ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رحمتوں میں سے ایک اہم رحمت حوزہ علمیہ میں علم حاصل کرنا ہے، جس کے لیے ہمیں اپنے وقت کی قدر کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الزہراء فائونڈیشن طلاب سندہ پاکستان مقیم قم المقدس ایران کی جانب سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جسے حجت الاسلام والمسلمین حسین ایزدی نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز حدیثِ پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"إِنَّ لِرَبِّكُمْ فِي أَيَّامِ دَهْرِكُمْ نَفَحَاتٍ أَلاَ فَتَعَرَّضُوا لَهَا۔"

اس حدیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے جناب ایزدی نے کہا کہ اللہ تعالی کے پاس انسان کی زندگی کے مخصوص ایام میں خاص عنایات اور رحمتیں ہوتی ہیں، اور ہمیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رحمتوں میں سے ایک اہم رحمت حوزہ علمیہ میں علم حاصل کرنا ہے، جس کے لیے ہمیں اپنے وقت کی قدر کرنی چاہیے۔

اخلاقی حوالے سے انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا: "انسان اپنی دنیا میں اپنے عمل سے اپنی برزخ بناتا ہے"، یعنی جیسی زندگی انسان دنیا میں گزارتا ہے، ویسا ہی اس کا برزخ ہوتا ہے۔

انہوں نے ایک واقعہ کی جانب اشارہ کیا،جس نے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔ انہوں نے بتایا کہ برزخ میں ایک شخص انتہائی اعلیٰ مقام پر رہتا تھا، لیکن ہر روز اسے ایک سانپ ڈنک مار کر تکلیف پہنچاتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، تو اس نے جواب دیا: "کیونکہ میں دنیا میں اپنی زبان سے لوگوں کو اذیت پہنچاتا تھا، اس لیے اب سانپ میری زبان کو اذیت پہنچاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .